
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ڈرون اور فضائی حملوں میں ایک امدادی کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
لبنانی سول ڈیفنس کے مطابق ضلع صور کے علاقے الحوش میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے 2 الگ واقعات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب عرب سلیم کے علاقے میں امدادی تنظیم الرسالہ ایمبولینس ایسوسی ایشن سے وابستہ پیرا میڈک علی سلمان نادر بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے، یہ حملہ العین محلے میں کیا گیا۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنتِ جبیل کے علاقے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے، زخمیوں میں تبنین اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور متعدد طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔







