تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایمان والو، اللّٰہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، خطبہ حج

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی نے کہا ہے کہ اے ایمان والو، اللّٰہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، اے ایمان والو، عہد کی پاسداری کرو۔

 

امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی کا کہنا ہے کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، کسی کو اللّٰہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے، رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا۔

 

خطبہ حج میں امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی نے کہا کہ توحید پر عمل درآمد اہل ایمان کا خاصا ہے، ایمان والوں کے سامنے اللّٰہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اللّٰہ کے آخری رسول ہیں، وہ خاتم النبیین ہیں، مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر کرنے والوں کے لیے اللّٰہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔ ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، بدعت اور غیبت سے دور رہو

جواب دیں

Back to top button