
وزیراعظم شہباز شریف چین کا 4 روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیر اور سی ای ای سی تعاون سیکریٹریٹ کی سیکریٹری جنرل نے وزیراظم کو الوداع کیا
واضح رہے کہ دورۂ چین کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی
چین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال میں پُروقار استقبالیے کا انعقاد کیا گیا، چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کروایا، تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔







