تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران دو عالمی دہشتگرد افواج کیخلاف تاریخی مزاحمت کر رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ نے ایرانی حکام پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی قوم کے اتحاد پر اظہار تشکر بھی کیا۔

انہوں نے ابراہیم رئیسی کے حوالے سے کہا کہ ذمہ داری، انصاف پر توجہ اور فعال سفارت کاری ابراہیم رئیسی کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک لوگوں کے قریب ہونا بھی تھا

جواب دیں

Back to top button