
جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے والد ملہار برڑو نے کہا ہے کہ بیٹے نے لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے، مجھے علم نہیں تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں ملہار برڑو نے استفسار کیا کہ اگر بیٹے نے غلطی کی ہے تو پورے گاؤں کے گھر کیوں جلائے گئے؟
اس معاملے پر سردار احمد علی چنہ نے جیکب آباد کے گاؤں صدیق آرائیں میں کئی گھر جلانے کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارے اوپر سیاسی مخالفین نے الزام لگایا ہے۔
اس سے قبل جیکب آباد پولیس نے تصدیق کی تھی کہ مسلح ملزمان گاؤں بھر میں گھر جلانے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔
پولیس حکام کے مطابق گھروں کو جلانے کے معاملے میں 12 نامزد سمیت 32 ملزمان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق گاؤں صدیق آرائیں اور گاؤں غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے جوڑنے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی







