
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی علاج شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں کروایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاج فیملی کی موجودگی میں کروایا جائے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اگر پارٹی کی سینئر قیادت یہاں موجود ہو تو تنظیم مزید متحرک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو سے تین ہفتے قبل اسی مقام سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا، تاہم ارکان اسمبلی یعنی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ گزشتہ سات ماہ سے قیدِ تنہائی میں ہیں







