تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پچاس لاکھ انعامی رقم کی ملینیئر پریمیئر لیگ (ایم پی ایل) کا آٹھواں ایڈیشن 5 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا

پچاس لاکھ انعامی رقم کی ملینیئر پریمیئر لیگ (ایم پی ایل) کا آٹھواں ایڈیشن 5 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، چھ روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لینگی۔ لاہور کے مقامی ہال میں ہونے والی ڈرافٹنگ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایم پی ایل فرہاد اقبال نے ذیشان بٹ، رانا عمر اور افضل جبار کے ساتھ ٹرافی اور ٹورنامنٹ کی کٹ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر فرہاد اقبال کا نے بتایا کہ ایم پی ایل کے پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، جن میں حارث رؤف، سلمان مرزا، زاہد، حمزہ اور جلالت خان شامل ہیں۔ جواب پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ فرہاد اقبال کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو بیس لاکھ اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو دس لاکھ نقد انعام کے ساتھ ٹرافی دی جائے گی۔ شائقین کے لیے بھی لاکھوں روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں۔ تقریب میں ایم پی ایل میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں کے کپتانوں نے ڈرافٹنگ کے ذریعے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی۔ ٹورنامنٹ کے میچز 5 سے 10 مئی تک غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button