تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

اکشے کمار کی 13سالہ بیٹی کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم مہینوں بعد گرفتار

معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کو آن لائن گیم کھیلنے کے دوران ہراساں کرنے کے کیس میں پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا تھا جب اداکار نے ایک تقریب میں بتایا تھا کہ میری بیٹی سے ایک نامعلوم صارف نے کھیل کے دوران نامناسب تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کیا، بچی نے فوری طور پر کھیل بند کر کے اپنی والدہ کو آگاہ کیا۔

 

اداکار نے مزید کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات بچوں کو بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، اس لیے ڈیجیٹل دنیا میں آگاہی بے حد ضروری ہے

 

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد سائبر سیل نے تحقیقات شروع کی تھیں اور جدید تکنیکی طریقوں سے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

 

حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے دیگر بچوں کو بھی آن لائن ہراسانی کا نشانہ تو نہیں بنایا۔

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی جانب سے اس واقعے پر بات کرنے کے بعد سے اس کیس کو تعلیمی اداروں میں سائبر آگاہی مہم کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے

جواب دیں

Back to top button