
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 26 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال
ناقابل شکست پشاور زلمی سات میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
آٹھویں نمبر پر موجود راولپنڈیز اپنے چھ میچز ہار کر پلے آف کی دوڑ سے باہر
پلے آف مرحلے کی بقیہ تین جگہوں کے لیے چھ ٹیموں کے درمیان دوڑ
ٹیبل پر سات میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود اسلام یونائیٹڈ اور چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر کی ٹیم ملتان سلطانز مضبوط امیدوار
بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، حیدرآباد کنگز مین اور کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ موجود
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز چھ میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود
لاہور قلندرز کو چار لگاتار میچز جیتنے کا چیلنج درپیش
لگاتار تین میچز ہارنے کے بعد لاہور قلندرز آج راولپنڈیز سے اپنے اہم میچ میں ٹکرائیں گے
ٹورنامنٹ میں پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے بقیہ 14 لیگ میچز دلچسپ صورتحال اختیار کر گئے







