تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بدھ تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے جمعے کی شب فینکس، ایریزونا سے واشنگٹن واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں، تاہم (ایرانی بندرگاہوں پر) ناکہ بندی برقرار رہے گی

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ناکہ بندی برقرار رہے گی اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑ سکتی ہے۔

 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے، جس کا موضوع ایران سے متعلق نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم کل (ہفتے کی) صبح ایک غیرمعمولی نیوز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک بہت اچھی اور ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے۔ ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے

جواب دیں

Back to top button