
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔
دورانِ ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ تنازع کے دیرپا حل کے لیے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔







