
*
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر استقبال کیا۔
دورہ لاہور کے دوران بنگلہ دیشی سپیکر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر ملک محمد احمد خاں سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات بھی کریں
بنگلہ دیش کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان آنا کسی بھی بنگلہ دیشی سپیکر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
بنگلا دیشی سپیکر کا دور پاکستان دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں تاریخی سنگ میل ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین
دونوں برادر ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین
بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے وزارت خارجہ و رکن پارلیمنٹ جہرات ادیب چودھری، اراکین پارلیمنٹ ہمام قادر چودھری، محمد نذیب الرحمٰن، نیلوفر چودھری مونی اور ناصر الرحمٰن سمیت ڈائریکٹر (SA-2)، بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ ڈھاکہ زکریا بن امجد اور سپیکر کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری، جناب محمد اکبر حسین شامل ہیں۔
*







