تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کیمرے والی عینک و جاسوسی آلات پر پابندی لگانے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کو تمام اضلاع سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے پولیس کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی، کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے پنجاب بھر میں پولیس پیٹرولنگ، پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے اور لاہور میں ڈولفن فورس کو پیٹرولنگ کے لیے بائیکس اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کر دی

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں ہو گا، اس پر معافی نہیں دیں گے

جواب دیں

Back to top button