تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

اتحادی فوج نے خمیس، مشیط اور ریاض پر داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائل تباہ کردیے

ترجمان اتحادی فوج نے کہا ہے کہ سعودی شہر خمیس مشیط اور ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائل تباہ کر دیے ۔

 

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

 

اس سے پہلے خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی تھی۔

 

ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اتحادی افواج نے فضا میں ہی روک کر تباہ کیا۔

 

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو نشانہ بنانا سنگین ترین جرائم میں سے ہے۔

 

واضح رہے کہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کے حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق، 11 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

دمام کے شاہ فہد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، دمام ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 6 گھنٹے بندش کے بعد بحال کردیا گیا۔

 

ریاض کا شاہ خالد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا، پیر کے روز پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے ریاض کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، مدینہ ایئرپورٹ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کے سفر سے بھی گریز کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب یمن کی حکومتی فورسز نے حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ کے 1 ہزار 732 اہداف پر حملوں میں 900 سے زائد حوثی عناصر ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

جواب دیں

Back to top button