تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

صدر مسعود پزشکیان کی ایرانی رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ’سات گھنٹے کی ملاقات‘: ’ملک کے انتظامی مسائل پر تفصیلی بات ہوئی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی ’سات گھنٹے طویل ملاقات‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انھوں نے ملک کو درپیش انتظامی اور حکومتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

 

مسعود پزشکیان نے یہ بات ایران میں جامعات کی افتتاحی تقریب اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ایرانی صدر نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی طویل ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

 

انھوں نے یاد دلایا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد گذشتہ سات ماہ کے دوران وہ دو مرتبہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اپنی تقریر میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے مسائل وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ مؤثر انتظام، اہل افراد کے انتخاب اور فیصلوں پر عمل درآمد کے فقدان سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

صدر نے کہا کہ ’مسئلہ یہ نہیں کہ ملک میں امکانات یا وسائل کم ہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اہل اور باصلاحیت افراد کی کمی ہے اور جو درست فیصلے کیے جاتے ہیں ان پر مؤثر انداز میں عمل درآمد نہیں ہو پاتا۔‘

 

انھوں نے بعض سرکاری اداروں اور کمپنیوں کے طرزِ انتظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ سرکاری کمپنیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے انتظام یا مینجمنٹ نہیں کہا جا سکتا۔‘ ان کے بقول ایران کے نظامِ حکمرانی اور عوامی انتظامیہ میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 

مسعود پزشکیان نے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے عمل میں حائل رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات حکومت کسی موزوں اور قابل فرد کو کسی عہدے پر تعینات کرنا چاہتی ہے

جواب دیں

Back to top button