تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ہائی جیک کیا گیا آئل ٹینکر بازیاب کروالیا

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کروا لیا۔

 

صومالی حکام کے مطابق اپریل میں ہائی جیک کیا گیا پالاؤ کا پرچم بردار آئل ٹینکر صومالی تاجروں کے لیے ایندھن لے کر جارہا ت

 

دوسری جانب صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے ‘پنٹ لینڈ’ کی میری ٹائم پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایم ٹی آنر 25 پر دھاوا بولا اور عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

 

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور زمینی دستوں نے یہ منصوبہ بند آپریشن ضلع بندر بیلا کے علاقے دھرین بار میں کیا۔ پولیس کے مطابق ہائی جیکنگ کے وقت ‘آنر 25’ پر 18 ہزار 500 بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

جواب دیں

Back to top button