تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے: بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پی پی رہنماؤں سے ملاقات میں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، پیپلزپارٹی نے کہا مشاورت کے بعد شرکت سے متعلق آگاہ کریں گے، اے پی سی میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

 

داہگل ناکہ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی پکڑ دھکڑ سنجیدہ معاملہ ہے، تمام جماعتوں کو متفق ہونا چاہیےکہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، صوبائی خود مختاری پرکوئی ضرب نہیں آنی چاہیے، کے پی حکومت اس نہج پرہے کہ کہ ہمارے ہی وزراء کو اٹھایا جا رہا ہے۔

 

بیرسٹرگوہر نے کہا یہ حکومتی رٹ اور صوبائی خود مختاری پر بڑی قدغن ہے، پنجاب میں آپ نے ووٹ لے لیے اور کے پی میں سارے اختیارات لے لیے، صوبائی خود مختاری پر حملے سے وفاق کمزور ہوگا، سب کو کہتا ہوں کہ غیر آئینی اقدامات سے باز رہیں،کے پی میں ہماری حکومت ہے لیکن وفاقی حکومت بھی کچھ نہ کچھ کررہی ہے۔

 

بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہمارے وزرا پرفائرنگ کی گئی، دیوارپر لکھا سب کچھ نظرآرہا ہے، غیر جمہوری رویے سے غیر جمہوری قوتوں کو اسپیس ملے گی، 27 ستمبرکی کال کو سیاسی کمیٹی نے متفقہ طورپر 4 اکتوبر تک مؤخر کیا، ہمارا مطالبہ ہے ملاقاتیں اور علاج کراؤ، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی پر عدم اعتماد کا اظہارنہیں کیا، گورنر راج کس بنیاد پرلائیں گے، اختیارات تو آپ نے پہلے ہی لے لیے، ایمرجنسی کس بنیاد پرلگائیں گے،کیا مینڈیٹ پر جھاڑو پھیرنا چاہتے ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button