
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار کو 10 انتہائی مطلوب اور مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کر لیا۔
ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے افراد کے لیے 1 ملین ڈالرز انعام مقرر کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق گولڈی برار شمالی امریکا میں بھارتی گینگ لارینس بشنوئی کا سربراہ ہے جس پر امریکا اور کینیڈا میں مختلف پرتشدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گولڈی برار مسلح، خطرناک اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم ہے جس پر خالصتان نواز رہنما ہرجیت سنگھ نجر کے قتل کا حکم دینے کا بھی الزام ہے
ایف بی آئی کے مطابق گولڈی برار دنیا بھر میں گروہ کے ارکان اور معاونین کو مجرمانہ سرگرمیوں کی ہدایت دیتا رہا ہے۔
تحقیقاتی ادارے کے مطابق گولڈی برار پر سیاسی اور مذہبی شخصیات کے قتل، فائرنگ، قتل، اغواء، بھتہ خوری، حملوں اور منشیات و اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
ایف بی آئی کے مطابق آپریشن ہارڈ بال کے تحت 37 مفرور افراد کی نشاندہی کی گئی جن کے خلاف بھارت سے سرگرم بین الاقوامی منظم جرائم کے گروہوں سے تعلق کے الزام میں کارروائی کی گئی، جولائی میں امریکی حکام نے ان افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے تھے۔
گولڈی برار کے خلاف یکم جولائی کو کیلیفورنیا کی مرکزی وفاقی ضلعی عدالت سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا







