تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کے لیے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ’ستھرا پنجاب‘ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل کرلی گئی ہیں، سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کردیا گیا ہے، لاہور میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 2156 چالان کیے جب کہ صوبے بھر میں 37 ہزار 852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان رکھ دیے گئے ہیں

 

اجلاس میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات پر قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دیے گئے، ناقص کارکردگی پر ہٹائے گئے ایم ڈی کو دیگرپوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

Back to top button