
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ ’ایران کی مسلح افواج، اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ مل کر، اسلامی اُمت کے خلاف کسی بھی خطرے کا ’فیصلہ کن اور تباہ کن‘ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک سے تہران روانگی سے قبل کہا ہے کہ ’قطر کے ذریعے ایران کا سات نکاتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا گیا ہے اور اب ایران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔‘
عباس عراقچی نے ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پیر کو قطری ثالث کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں ایران کا مؤقف امریکہ تک پہنچایا گیا







