تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کرچکی ہے۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا، بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کر چکی ہے۔

 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی مشینری رک جانے کی صورت میں لگتا ہے تاہم خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کام کررہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button