تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

رانا محمد سرور ایڈوائزر ٹو دی انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن فیڈریشن منتخب

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے انتخابات میں رانا محمد سرور ایڈوائزر ٹو دی انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن اوراختر عباس خواجہ وائس پریذیڈنٹ، انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن منتخب ہوگئے ہیں، کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب جنرل کونسل اجلاس میں کیا گیا۔جس میں انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے تمام ممبران نے حصہ لیا۔پاکستان کے دونوں نمائندگان کا انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن میں اہم عہدوں پر منتخب ہونا پاکستان کبڈی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرتا ہے۔پاکستان کبڈی سے وابستہ حلقوں نے رانا محمد سرور اور اختر عباس خواجہ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر کبڈی کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button