
مظفرگڑھ میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 6 ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 17 ستمبر سے ہڑتال اور صفائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل سہرانی کے مطابق جنوبی پنجاب کی 21 تحصیلوں میں صفائی کے لیے فراہم کی گئی مشینری کے اربوں روپے کے واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔
سہیل سہرانی نے کہا کہ ستھرا پنجاب اور انتظامیہ کی جانب سے ادائیگیوں کے وعدے کیے گئے، تاہم اب تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک واجبات ادا نہیں کیے جاتے، مشینری استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں 17 ستمبر سے صفائی کا آپریشن بند کردیا جائے گا۔







