
روس اور یوکرین نے 3 روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف حملے شروع کر دیے ہیں۔
یوکرینی دارالحکومت کیف پر کیے گئے روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق اس نے 142 ڈرونز، 32 میں سے 31 کروز میزائل اور 2 بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق کیف اور اس کے گردونواح میں فوجی اور لاجسٹک اہداف کے علاوہ بحیرۂ اسود کی بندرگاہ چورنومورسک میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب روس کے برائنسک علاقے میں یوکرینی حملے میں 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔







