Column

سندھ حکومت کا تعلیمی اصلاحات کی جانب بڑا قدم، خصوصی بچوں کیلئے44 ارب کا منصوبہ

سندھ حکومت کا تعلیمی اصلاحات کی جانب بڑا قدم، خصوصی بچوں کیلئے44 ارب کا منصوبہ
تحریر:سیدہ سونیا عمران ( سیدہ سونیا منور)
سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری لانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے اس منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سال کے دورانصی بچوں کی تعلیم پر قریباً 44ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جس کا مقصد سرکاری اسکولوں، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جس میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، جدید تدریسی طریقوں کا نفاذ اور تعلیمی معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صوبے کے لاکھوں طلبہ مستفید ہوں گے منصوبے کے اہم نکات میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اسکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی شامل ہے حکومت کا موقف ہے کہ معیاری تعلیم ہی صوبے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے سندھ حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات صرف عمارتوں کی تعمیر تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ نصاب، تدریسی نظام اور انتظامی معاملات میں بھی بہتری لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ماہرین تعلیم، اساتذہ اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گے حکام کے مطابق منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری بہتر بنانے، تعلیمی معیار کی نگرانی اور اسکول انتظامیہ کو مزید موثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ماہرین تعلیم نے سندھ حکومت کے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر شفاف انداز میں عمل درآمد کیا گیا تو صوبے کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ ان کے مطابق اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ذریعے نہ صرف موجودہ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی بلکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مضبوط اور جدید تعلیمی نظام تشکیل دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں اسکولوں کی بہتری، تعلیم تک رسائی اور طلبہ کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنا شامل ہے تعلیمی ماہرین اور عوامی حلقوں کو امید ہے کہ 44ارب روپے کے اس بڑے منصوبے سے سندھ کے تعلیمی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی اور نوجوان نسل کو بہتر مواقع میسر ہوں گے۔ اگر منصوبہ مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہوا تو یہ سندھ میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button