
وفاقی وزیر اور رہنما (ن) لیگ احسن اقبال نے بلاول بھٹو کو دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں انتخابی نتائج دیکھ کر بلاول بھٹو چیخیں مار رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے تو الیکشن شفاف، کشمیر میں بلاول ہار گئے تو دھاندلی ہوگئی؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ توقع تھی مظفر آباد نتائج پر بلاول نواز شریف اور شہباز شریف کو مبارک باد دیتے







