
امریکی ریاست کولوراڈو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کے علاقے Pagosa Springs میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کئی لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جب کہ بعض افراد تو اپنے گھروں سے ہی محروم ہوگئے
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ تیز سیلابی بہاؤ میں گھروں کو بہتے اور مکمل طور پر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریا san juan میں کئی گھر بہہ گئے ہیں۔
حکام کا اندازہ ہے کہ سیلاب کے باعث 10 سے 15 گھر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 50 افراد اور 100 کے قریب جانوروں کو بچایا گیا ہے







