
لاہور کے علاقے کاہنہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور بچے پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے کام نہ کرنے پر اپنی بیوی اور ڈیڑھ سالہ بچے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب سے خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جبکہ بچے کا دایاں بازو متاثر ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم انصاف علی نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔
ملزم نے روہی نالے کے قریب فیکٹری سے واپسی پر اپنی دوسری بیوی اور بیٹے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے







