تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانا خطرناک اقدام ، نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا، ایران

ایران نے دارخوین میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھر پر مبینہ امریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ زیرِ تعمیر جوہری تنصیب کو نشانہ بنانا ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ وہ دارخوین میں مبینہ حملے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ تنصیب ابھی تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور آخری معائنے کے وقت وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا، اس لیے تابکاری کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ جوہری تنصیبات کے اطراف فوجی کارروائیوں سے گریز کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button