
اجلاس میں آج محکمہ اسکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ مختلف محکموں کی کارکردگی پر کال اٹینشن نوٹس اور تحریک التواءاسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ مختلف محکموں کے آڈٹ رپورٹس اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں امن و امان اور جیل اصلاحات پر عمومی بحث بھی ہوگی۔ ارکان اسمبلی رول 113-A کے تحت عوامی اہمیت کے فوری معاملات بھی ایوان میں اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔





