تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، خالی آسامیاں ختم، نئی بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقرار

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ سرکاری اخراجات کو مزید کم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عملدرآمد کے لیے فیصلہ کابینہ ڈویژن سے وزارتِ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پالیسی کے تحت گزشتہ تین سال سے خالی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے لیے ہر قسم کی گاڑیوں، مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی اخراجات پر بیرونِ ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ آئندہ چند روز میں کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button