تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر

اسلام آباد میں 9ویں اسلامی تنظیم کی وزراتی کانفرنس برائے خواتین کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت اعلیٰ حکمران نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ او آئی سی چیئرمین شپ ذمہ داری، اتفاق رائے اور تعاون کے جذبے سے نبھائیں گے، خواتین پالیمنٹ، عدلیہ، سول سروس، کاروبار اور تعلیم میں خدمات انجام دے رہی ہیں، تاہم خواتین کی ترقی، مسلم دنیا کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں خواتین اور بچیاں آج بھی ترقی کی راہ میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہیں، خواتین کو معاشی اور سیاسی بااختیار ہونا پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے، مسلم خواتین نے تاریخ میں علم، قیادت، کاروبار اور عوامی خدمت میں کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسلام نے 1400 سال قبل خواتین کوعزت، حقوق اور قانونی شناخت عطا کی، لہذا ہر خاتون اور بچی کو تعلیم، ترقی اور قیادت کے یکساں مواقع ملنے چاہیے، او آئی سی ایکشن پلان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اہم پلیٹ فارم ہیں، جبکہ کانفرنس کی کامیابی کا معیار خواتین کیلئے پیدا ہونے والے عملی مواقع ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کیلئے مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور قیادت کو فروغ دیا جا رہا ہے، تاہم قومی صنفی پالیسی 2025 اور وزیر اعظم ویمن ایمپاورمنٹ پیکیج پر عمل جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button