
لاہور میں 12 سال بعد ڈی لائسنس فٹبال کوچنگ کورس مکمل
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نگرانی اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام پانچ روزہ ڈی لائسنس فٹبال کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ کورس کی اختتامی تقریب فیفا فٹبال ہا¶س لاہور میں منعقد ہوئی، جبکہ تربیتی سیشنز ریڈرز فٹبال گرا¶نڈ میں منعقد کیے گئے۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکائ اللہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد کھوکھر تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ضیائ عارف ڈوگر، سیکرٹری عبدالندیم، آرگنائزنگ ہیڈ چوہدری اظہر محمود، آرگنائزر محمد طاہر، کورس انسٹرکٹرز اختر محی الدین اور محمد حبیب، کوآرڈینیٹر بلال خان سمیت فٹبال سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں۔ملک بھر سے 36کوچز نے کورس میں شرکت کی، جہاں انہیں جدید فٹبال کوچنگ کے ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل اور عملی پہلو¶ں پر تربیت فراہم کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف اے لاہور کے صدر ضیائ عارف ڈوگر نے کہا کہ بارہ سال بعد لاہور میں ڈی لائسنس کوچنگ کورس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیزکےلئے روانہ
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ پاکستان ٹیم اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گی پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گیروانگی سے قبل پاکستان سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں
پی سی بی انڈر 19 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ جاری
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞملتان میں انڈر 19 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری۔پریکٹس میچ کے بعد ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں سے میچ پر ان کی رائے اور فیڈبیک لیا۔شاہد انور نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی سکلز میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔شاہد انور نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
جونیئر ویمنز ٹیم نے ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام سے ملاقات
لاہور ٟ سپورٹس رپورٹرٞ مسقط، عمان میں شیڈول "مسقط اسٹیل ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026” کے لیے پاکستان کی قومی جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کے میچز کا باقاعدہ شیڈول سامنے آ گیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں چار اہم میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گی۔ دریں اثنا ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ میں شرکت کیلئے جانے والی جونیئر ویمنز ٹیم نے ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام سے ملاقات کی۔
نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں، مصباح الحق
لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞقومی سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم وضبط اور تسلسل اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دیں مگر ان کا کھیلنے کا جذبہ متاثر نہ کریں، صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب کھلاڑی روزانہ محنت، فٹنس، پریکٹس اور متوازن غذا پر سمجھوتہ نہیں کرتا، 4 روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اور ذہنی مضبوطی نکھارتی ہے۔







