
وینزویلا میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 20 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
وینزویلا میں بدھ کی شام چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو شدید زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق پہلا زلزلہ 7.2 شدت کا تھا جس کا مرکز ریاست کارابوبو میں دارالحکومت کراکس کے قریب واقع تھا۔ صرف 39 سیکنڈ بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق فوری طور پر ہلاکتوں اور مالی نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم یو ایس جی ایس نے بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
کراکس سمیت مختلف علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ بعض مقامات پر پیٹرول کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ وزیر داخلہ نے شہریوں کو احتیاطاً گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر صدر کی جانب سے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں







