تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شدید زلزلے کے بعد وینزویلا کا مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ بند

شدید زلزلے کے بعد وینزویلا کا مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ بند

 

وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیتیا کو حالیہ طاقتور زلزلے سے ہونے والے شدید نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

 

قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو نمایاں نقصان پہنچا، جس کے بعد فضائی آپریشنز معطل کرتے ہوئے ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں زلزلے کے دوران مسافروں اور عملے کو ہوائی اڈے کی راہداریوں میں بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعض مقامات پر چھت سے ملبہ گرنے کے مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔

 

حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی مکمل بحالی تک پروازوں کے شیڈول اور متبادل انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button