
ایشال فاطمہ قتل کیس اور میرے 10 سوالات! کیا کوئی مجھے ان سوالات کے جواب دے گا ؟ صرف میں سچائی تک پہنچنا چاہتا ہوں 🙏
اللّٰہ ایشال فاطمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔
لیکن صحافت کا طالب علم اور اہل علاقہ ہونے کی وجہ سے میرے کچھ سوالات سوشل میڈیا پر بیٹھے لنڈے کے افلاطونوں سے ہیں ۔۔۔۔
پہلے تو لواحقین یہ طے کریں کہ مرحومہ / مقتولہ ایشال فاطمہ ( اللّٰہ اس پر رحمت کرے ) خواجہ سویٹ کی بیک سائیڈ پر واقع اپنی دوست دعا کے گھر گئی ، یا نواز چوک سے کپڑے اٹھانے گئی ، یا رول نمبر سلپ لینے گئی ؟
” ایشال فاطمہ کے لواحقین کے مطابق وہ 4 جون کو اپنی دوست کے گھر گئی ، اور وہ اکثر اپنی دوست کے گھر رک جایا کرتی تھی اور اس نے اپنے گھر بھی یہی بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست کے گھر ہے لیکن ایشال کی والدہ کے مطابق جب انہوں نے 5جون کو اس کا حال احوال دریافت کرنے کے لیے کال کی تو ایشال فاطمہ نے والدہ کو بتایا کہ وہ اپنی اسی دوست ہی کی طرف ہے ، لیکن جب والدہ نے 6 جون کو اس کی دوست کو ایشال کا نمبر بند ملنے پر کال کی تو اس کی دوست نے کہا کہ وہ تو 4 جون کو ہی یہاں سے چلی گئی تھی … ( نوٹ : اس پیرا گراف کو نہ بھولیں )
1 : ایشال فاطمہ کی دوست کے مطابق وہ تو 4 جون کو ہی وہاں سے چلی گئیں تھیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوا وہ دو دن سے کہاں گئی تھی ؟
2: اس نے اپنی والدہ سے 5 جون کو جھوٹ کیوں بولا ؟
(سوال نمبر 2 کا بیک گراؤنڈ میں اوپر بھی بتا چکا ہوں )
5 جون کو جب والدہ نے 5 جون کو ایشال سے کال کر پوچھا کہ وہ کدھر ہے ؟ یا پھر گھر نہیں آئی تو اس نے تب بھی یہی کہا کہ وہ اپنی دوست کے گھر ہے ، وہ خود آجائے گی ، لیکن دوست کے مطابق تو وہ 4 ہی کو وہاں سے چلی گئی تھی ۔
3: ایشال فاطمہ 4,5 جون کو کہاں تھیں ؟
4: کیا ایشال فاطمہ نے اپنی والدہ سے جھوٹ بولا تھا ؟
5 : 4 جون سے لیکر 6 جون تک وہ کہاں تھیں ؟ کس کے ساتھ تھیں ؟
6 :ایف آئی آر اور میڈیکل پر دیے گئے بیانات میں کیوں فرق ہے ؟
7: کیا ابھی تک ایشال فاطمہ کی دوست سے ابھی تک پولیس نے تحقیق کی ؟ اگر کی تو اس نے کیا بتایا ؟
8: ایشال فاطمہ کی دوست نے تفشیش میں پولیس کو کیا بتایا ؟
9: ایشال فاطمہ کی دوست جو کہ خواجہ سویٹ کی بیک سائیڈ پر رہتی ہے کیا اس بچی کے والدین سے تفشیش کی گئی ہے ؟
10 : "بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ”
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایشال کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان تھی اور وہ مقامی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ تھیں۔ والد کے مطابق ایشال چار جون کی دوپہر ایک بجے گھر سے یہ کہہ کر نکلی تھیں کہ وہ سِلے ہوئے کپڑے لینے کے لیے بازار جا رہی ہیں۔ درزی کی دکان ایشال کی ایک دوست کے گھر کے قریب واقع تھی ، اس کی دوست کا گھر خواجہ سویٹ کے پاس واقع ہے لیکن ایف آئی آر کے مطابق درزی سے کپڑے اٹھانے مرحومہ/ مقتولہ نواز چوک کی جانب گئی تھی ۔
یہ جو سوالات میں نے کیے ہیں یہ بی بی سی اردو اور میڈکل رپورٹ اور ایف آئی آر سے اخذ شدہ ہیں میں نے خود سے کوئی بات نہیں کی ، اگر کوئی میری باتوں کا جواب دے سکے تو لاز تو ۔۔۔ میں انتظار کر رہا ہوں ۔۔۔
نوٹ : اگر کوئی جاننا چاہے کہ یہ باتیں کہاں لکھی ہیں تو میں سب کچھ بھیجنے کے لیے تیار ہوں ۔۔۔
بس میرے سوالات کا جواب دے دیں تاکہ میں حقائق تک پہنچ سکوں ۔۔۔ بس مجھے اس کیس کی سمجھ آئی گی جب کوئی میرے سوالات کا جواب دے گا
میری تمام ہمدردی مقتولہ کے لواحقین کے ساتھ ہے لیکن مجھے ان سوالوں کے جواب نہیں مل رہے ۔۔۔
#Jhang #JhangPolice #Eshalfatima #JangNews #trendingnow
#ایشال #قتل #کیس











