تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ

ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ کیا ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکا سے مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں باقر قالیباف نے مزاحمت پائندہ باد اور وطن کا دفاع پائندہ باد لکھا، انہوں نے ایرانیوں و لبنانی عوام کی بھائی چارگی پائندہ باد بھی لکھا

جواب دیں

Back to top button