
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا۔
امریکی چینل ABC News کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کردے







