تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

انمول عرف پنکی کے پہلے سے گرفتار قریبی ساتھی کی مزید مقدمات میں گرفتاری کیلئے پولیس کا عدالت سے رجوع

کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے پہلے سے ہی گرفتار قریبی ساتھی کو تفتیش کے لیے تحویل میں لینے کے لیے پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے پہلے سے گرفتار سہولت کار کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت مانگی ہے جس پر عدالت نے پولیس کو 2 مقدمات میں ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ملزم محمد سمیر سے سینٹرل جیل جا کر تفتیش کی جائے
پولیس کے مطابق ملزم سمیر جون 2021ء میں درج مقدمے میں گرفتار اور جیل میں ہے جبکہ ملزمہ انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے

جواب دیں

Back to top button