تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی وزیر بن گویر کی صمود فلوٹیلا کے ارکان کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے: ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز

ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی جانب سے غزہ کے حق میں بین الاقوامی فلوٹیلا کے ارکان کی تضحیک کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

پیڈرو سانچیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپین اپنے شہریوں کے ساتھ بد سلوکی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ میں نے ستمبر میں اس انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے اسپین میں داخلے پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔

ہسپانوی وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ اب ہم برسلز میں ان پابندیوں کو فوری طور پر یورپی سطح پر بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے جا رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button