تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا میں پیٹرول 4.30 ڈالر فی گیلن تک مہنگا، آبنائے ہرمز تنازع قیمتوں میں تیزی کی بڑی وجہ قرار

امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 4.30 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے جو ایک ہفتے میں تقریباً 27 سینٹ اضافے کو ظاہر کرتی ہے، یہ اضافہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث سامنے آیا ہے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ موجودہ قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.12 ڈالر زیادہ ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، یہ قیمتیں گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں

 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیٹرول 6 ڈالر فی گیلن سے بھی اوپر چلا گیا ہے جس سے مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہوتے ہی پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی تاہم ماہرین کے مطابق تنازع ختم ہونے کے باوجود قیمتوں میں فوری کمی یقینی نہیں ہوتی۔

جواب دیں

Back to top button