تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران سے مذاکرات پر ڈیڈ لاک، ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین پر سوالات اٹھنے لگے

ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین پر سوالات اٹھنے لگے۔

 

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اعتماد کی کمی اور مذاکرات میں تاخیر سے صورتِ حال غیر یقینی ہے۔

 

ٹرمپ کا مارچ کا طے شدہ دورہ اب مئی تک مؤخر ہو چکا ہے، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے

 

 

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل ہونے سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا اور چین کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہو گی، جبکہ مزید تاخیر ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے

جواب دیں

Back to top button