
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز آج دوپہر ٹوین سیٹیز ڈربی میں نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گے
شام کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کلاسیکو میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے میچ میں گولڈن بیل بھی دلچسپی کی حامل ہوگی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار اپریل کو ٹوین سیٹیز ڈربی جیت کر گولڈن بیل اپنے نام کی تھی
آج راولپنڈیز کو نہ صرف گولڈن بیل بلکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے کا موقع بھی ہوگا
پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود اسلام یونائیٹڈ کے سات میچز میں نو پوائنٹس ہیں
ٹاپ ٹو میں جگہ پکی کرنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بقیہ تینوں میچز اہمیت اختیار کر گئے
قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا شام کا مقابلہ پاکستان سپر لیگ کا 350 واں میچ ہوگا
یہ میچ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اہمیت اختیار کر گیا
آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود لاہور قلندرز کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے
کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے







