تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ترک کر دے: سعودی عرب

سعودی عرب نے امریکا پر زور دیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے محاصرے کا منصوبہ ترک کر دے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

عرب حکام کے مطابق ریاض کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو بند کیا گیا تو تہران جوابی کارروائی کرتے ہوئے دیگر اہم بحری راستوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ذریعے ایران آنے جانے والی تمام بحری نقل و حمل کو روکنے کا مقصد ایران کی پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے

جواب دیں

Back to top button