تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

بھکر : کلورکوٹ میں سوتیلے باپ کے مبینہ تشدد سے کمسن بچہ شدید زخمی

کلورکوٹ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سوتیلے باپ کے تشدد سے ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بچے پر بہیمانہ تشدد کیا اور بعد ازاں واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ بچہ سیڑھیوں سے گر گیا ہے۔

 

تاہم واقعے کی اصل حقیقت اس وقت سامنے آئی جب ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں بچے پر تشدد کے شواہد موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بچے کی جان اس وقت بچی جب موقع پر موجود ایک ویٹر نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسے مزید نقصان سے بچایا۔

https://x.com/i/status/2042674725948919815

متاثرہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم اس کی جان بچانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعد علاقے اور سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آئندہ کسی معصوم بچے کو اس طرح کے ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

Back to top button