تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران آبنائے ہرمز کے معاملے میں بہت خراب کام کر رہا ہے، یہ وہ معاہدہ نہیں جو طے ہوا تھا , ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی نقل و حمل کے معاملے میں ’بہت خراب کام‘ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ معاہدہ نہیں جو ہمارے درمیان طے ہوا تھا۔‘

 

اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کر رہا ہے۔

 

امریکی صدر کا کہنا ہے ایران کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ’اور اگر وہ کر رہے ہیں تو فوراً بند کر دیں۔‘

 

میرین ٹریفک ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کی رات جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے کم از کم نو بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔ ان میں دو آئل اور کیمیکل ٹینکرز بھی شامل ہیں۔

 

ملٹی نیشنل جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ سے پہلے ہر روز اوسطاً 138 بحری جہاز یہاں سے گزرتے تھے

جواب دیں

Back to top button