پنجاب کا لیول اپ ہے: مریم نواز کی کارکردگی کے دو سال

پنجاب کا لیول اپ ہے: مریم نواز کی کارکردگی کے دو سال
فیاض ملک
فیاضیاں۔۔۔۔۔۔
پانچ دریائوں پر 9ڈویژن اور 41اضلاع کی ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد کی آبادی والے پنجاب کی اہمیت اور وجہ شہرت کئی حوالوں سے ہے، جن میں ایک بڑی وجہ اور حوالہ یہ بھی ہے کہ یہاں پر ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی حکومت ہے۔ جس کے دو سال مکمل ہوگئے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ’’ پنجاب کی یہ دھی رانی‘‘ نے اپنے دو سالہ دورِ اقتدار میں ثابت کیا کہ وہ صرف رموز سیاست ہی نہیں بلکہ صوبے کی عوام کی بھلائی اور بہتری کیلئے بھی کام کرنا جانتی ہے، انہوں نے عوامی فلاح کے اتنے پروگرام شروع کر دیئے ہیں جن کو گننا ممکن ہیں، انہوں نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر طبقات کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں، مجموعی طور پر مریم نواز کے ان منصوبوں نے پنجاب کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ان گزرے ہوئے دو سال میں مریم نواز نے اپنی بے مثال کارکردگی، قائدانہ صلاحیت سے پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پنجاب کی عوام نے جو خواب دیکھے تھے، ان کو حقیقت کر دکھایا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ای۔ ٹینڈرنگ کے ذریعے 100ارب روپی کی تاریخی بچت کر کے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ ای۔ ٹیکسی ہو، دھی رانی پروگرام یا صاف ستھرا پنجاب، قوم کی اس بیٹی نے حقیقی معائنوں میں ثابت کیا کہ ہم رکیں گے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور خدمت کا یہ سفر پورے زور و شور سے جاری ہے۔
مریم نواز نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کی ترقی کے لئے عملی طور پر جو منصوبے سرانجام دیئے ہیں وہ نہ صرف پنجاب پاکستان بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں اور سب ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ سب انکی شب و روز محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ شیر پاکستان نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ بلاشبہ مریم نواز اب نوجوانوں کی حقیقی لیڈر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان کی کارکردگی کی تعریفیں ان کے مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
آج پنجاب کے دوسرے صوبوں کے عوام بھی دعا کر رہے ہیں کہ ان کو مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ملے، میں اگر بطور صحافی پنجاب حکومت کے 2سال میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں تو ان میں سرفہرست آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیموں کا ذکر انتہائی ضروری ہوگا کیونکہ ان سکیموں کے تحت ایک لاکھ 9ہزار نوجوانوں کو روز گار مل گیا، اسی طرح پورے صوبے میں شہریوں کو اپنی آمدورفت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی اور کرائے شہریوں کی جیب پر بھاری پڑتے تھے۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں 1100الیکٹرو بسیں آگئیں، جبکہ 1500مزید بسیں اور لائیں جارہی ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائیں۔ یقینا یہ بھی مریم نواز کا اپنے صوبے کی عوام کیلئے ایک بڑا اقدام ہے۔ یہی نہیں صوبے بھر کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کا انتہائی پروفیشنل انداز میں آغاز کیا جس کے تحت اب تک پورے صوبے میں دو کروڑ مریض فیض یاب ہوئے ہیں، اسی طرح پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب بنائیں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی شروع ہو گئی ہے۔
میں یہاں اگر تعلیمی نظام کی بہتری کی بات کروں تو عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے ہو نہار سکالر شپ پروگرام شروع کئے جس کے تحت اب تک لاکھوں بچوں کو سکالر شپ مل چکے ہیں، انہوں نے طلبہ و طالبات کو عملی طور پر ہنر مند بنانے کے لئے اور اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے پہلی مرتبہ پنجاب کے اندر متعدد سکیمیں شروع کی ، سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ فری دیئے ، کسانوں اور زراعت کے شعبہ میں صوبے کے اندر انقلاب برپا کرنے کے لئے گرین پروگرام شروع کیا گیا جو کہ ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسان کارڈ بھی کسانوں کو دیئے گئے۔ کسانوں کو بھاری بجلی کے بلوں سے نجات دلانے کیلئے ہر ٹیوب ویل رکھنے والے کسان کو سولر سسٹم کی فراہمی بھی آسان شرائط پر یقینی بنائی ہے، ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام لانچ کیا، یہی نہیں بے گھر افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا ، لاہور کے مضافات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سستے گھر بنائے گئے جن کا قبضہ بھی مستحق افراد کو دیدیا جو یہاں شفٹ ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ ہزاروں گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جن کی کرائے جتنی ماہانہ قسط ادا کرنی پڑے گی، اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ہر سال ایک لاکھ اور سال میں پانچ لاکھ قرضے دئیے جارہے ہیں، سپیشل افراد کو ہمت کارڈ اور اقلیتی برادری کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراء کیا، پنجاب کے1250بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کر کے یورپی معیار کے مطابق مریم نواز ہیلتھ کلینک میں بدل دیاگیا، ڈھائی لاکھ مریضوں کو فری میڈیسن گھر کی دہلیز پر مل رہی ہیں، نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پراجیکٹ جلد مکمل ہورہے ہیں، ایگریکلچر میکانائزیشن پر عملی طور پر قائم کیا، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پہلی جامع پالیسی اور پلان بنایا۔ سیاحت اور انویسٹمنٹ کیلئے امن وا مان کی صورتحال میں بہتری لائی گئی، پنجاب میں ای ٹیکسی سروس شروع کرتے ہوئے آسان اقساط میں گاڑیاں ڈی جارہی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان دو سال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے، اگر اس حوالے سے مزید بات کی جائے تو مریم نوازشریف نے مستحق گھرانوں کیلئے رمضان پیکیج، ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز، صحت کی پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے میگا پروگراموں کا اجراء کیا گیا، پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز کیا گیا، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ملک کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ’’ میری آواز، مریم نواز‘‘ قائم کیا، دستک ایپ اور لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15بٹن کا بھی اجرا کیا، یہی نہیں مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی منصوبوں کیلئے فیڈ بیک سسٹم قائم کیا گیا ہے، جہاں پر روزانہ چار سے پانچ ہزار کالیں کرکے عوام سے فیڈ بیک لیا جاتا ہے، اسی طرح اگر پنجاب اسمبلی کی بات کی جائے تو دو سال میں38 اجلاس اور154نشستیں کی گئیں، 110حکومتی بل پیش جبکہ 97منظور ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 59نجی ممبران کے بل پیش ہوئے جبکہ47منظور ہوئے، مجموعی طور پر 169بل پیش ہوئے جبکہ منظور 144ہوئے۔ ان دو سال میں 129تحریک استحقاق پیش ہوئیں، 87کمیٹی کو بھیجی گئیں جبکہ 9نمٹائی گئیں ، ایوان میں دو سالوں میں 1189تحریک التوا کار پیش ہوئیں جبکہ 565نمٹائی گئیں۔ اس حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 650قراردادیں پیش جبکہ 124منظور ہوئیں، دو سال میں 5924 سوالات پوچھے گئے 1494کا جواب دیا گیا، 2 سال میں 407توجہ دلائو نوٹس پیش جبکہ 76کا جواب دیا گیا۔ قارئین کرام! یہ تمام کارکردگی مریم نواز کے دو سال کے دور اقتدار میں پنجاب حکومت کی ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ بیگانے بھی ان کی کارکردگی کے معترف ہوچکے ہیں، ایک وقت تھا کہ معیشت کے ڈوبنے کی باتیں ہورہی تھیں، لیکن اب اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ معیشت کی صورتحال بہتری بلکہ بہت ہی بہتری کی جانب گامزن ہے، پنجاب کی اس بیٹی کی خواہش ہے کہ وہ پانچ سال کے بعد ایسا پنجاب چھوڑ کر جائیں، جہاں کوئی سڑک ٹوٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی سیوریج خراب ہوگا، وہ پنجاب میں انفراسٹرکچر کا انقلاب لانا چاہتی ہے، بجٹ پر بوجھ بننے والے عوامل دور کرنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دو گنا کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، پنجاب حکومت کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سوچئے گا ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کیلئے کام کر رہا ہے، اور ہاں امید رکھنا کہ اگر آج کل سے بہتر ہے تو آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا، پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہی ہیں، اللہ نظر بد سے بچائے، یقینا پنجاب کے عوام خوش اور مطمئن ہیں، قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے، ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے، اس دو سال کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو بطور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نمایاں کاموں کی صرف ایک غیر معمولی جھلک ہے، کارکردگی اور کامیابیوں کی داستان اس تحریر سے بھی بہت زیادہ طویل ہیں، بلاشبہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور بہت سی کامیابیاں سمیٹنے والی مریم نواز شریف نے ثابت کر دیا وہ حقیقی معائنوں میں عوام کی خادم ہے، یہ آغاز سفر ہے، ان شاء اللہ سچائی، شفافیت، میرٹ، دیانت اور لگن سے انہی راستوں پر سفر کریں گے تو منزل حاصل کر لیں گے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پنجاب حکومت نے ان دو سال میں 20سال کے برابر کام کر دکھائے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں اس وقت پنجاب کا لیول اپ ہے۔ پنجاب اب ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے۔ یہ صرف دو سال نہیں، عوام کی خدمت اور خوشحالی کا ایک نیا معیار ہے۔





