تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جنرل باجوہ پھسلے نہیں، دل میں خرابی کی وجہ سے بیہوش ہو کر گرے تھے، فیملی ذرائع

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔

ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے، قے کرنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور گر پڑے۔ ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا۔ انہیں 15 منٹ میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آرمی چیف کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر تھے لیکن خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں تھے جو جان لیوا ہو سکتے تھے، انہیں مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس سے قبل صحت سے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ فوج کے سابق سربراہ اس وقت سی ایم ایچ میں طبی علاج حاصل کر رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button