تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ٹرمپ میرے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتے تھے ، برطانوی اداکارہ کر انکشاف

میں شوٹنگ میں مصروف تھی جب میرے ٹریلر میں فون کی گھنٹی بجی ……….

فون اٹھانے پر دوسری جانب سے آواز آئی

ہیلو ! میں ڈونلڈ ٹرمپ بول رہا ہوں ۔

یہ کہنا ہے 66 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کا ۔

66 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میرے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتے تھے ۔

ماجرا کچھ ایسے ہوا کہ ایما کے مطابق میرا اِسی روز طلاق نامہ جاری ہوا تھا ۔ ان کے مطابق وہ ایک شو ’پرائمری کلرز‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی جب میرے ٹریلر میں فون کی گھنٹی بجی، فون اٹھانے پر دوسری جانب سے آواز آئی، ہیلو، میں ڈونلڈ ٹرمپ بول رہا ہوں۔

ایما تھامسن کے مطابق میں نے پہلے تو یہ سمجھا کہ کوئی مذاق کر رہا ہے لیکن بعد میں ٹرمپ نے کہا، ’میں چاہوں گا کہ آپ میرے کسی خوبصورت مقام پر آئیں اور ہم ساتھ میں ڈنر کریں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس پیشکش پر میں نے جواب دیا، ’مجھے دعوت دینا آپ کی مہربانی ہے، میں آپ کو بتا دوں گی ۔

ایما نے کہا کہ اگر میں ٹرمپ کے ساتھ ڈیٹ پر چلی جاتی تو شاید امریکی تاریخ کا رُخ بدل جاتا۔

جواب دیں

Back to top button