سپورٹس
یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو جلا کر قتل کرنے والا بھی جل کر ہلاک
پچھلے ہفتے وفات پانے والی یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا کا سابق بوائے فرینڈ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ آگ سے جُھلسنے کے سبب اُس کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا۔
یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو اُس کے سابق بوائے فرینڈ ڈکسن ڈائما نے کینیا میں اُس وقت پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جب وہ اپنے گھر میں ٹریننگ میں مصروف تھیں
آگ لگانے کے اس عمل میں ریبیکا کا سابق بوائے فرینڈ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ ڈکسن کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
کینیا کے اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈکسن کا 40 فیصد حصہ آگ سے جُھلس گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈکسن اور ریبیکا کے درمیان ایک چھوٹی سی زمین کے حصول کےلیے تنازع چل رہا تھا جو آخر کار دونوں کی جان لے گیا